سورة الحجر - آیت 62

قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تو لوط نے انھیں کہا : ''تم تو کچھ اجنبی لوگ معلوم [٣٢] ہوتے ہو''

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالَ ﴾ تو لوط علیہ السلام نے فرشتوں سے کہا : ﴿ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ﴾ ” بے شک تم اوپرے لوگ ہو“ یعنی میں تمہیں پہچانتا نہیں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ تم کون ہو۔ انہوں نے جواب دیا۔