سورة الحجر - آیت 58

قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

وہ کہنے لگے : ’’ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں‘‘

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ﴾ ” انہوں نے کہا، ہم ایک گناہ گار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں“ یعنی ان میں شر اور فساد بہت زیادہ ہوگیا ہے، اس لئے ہمیں ان کو سزا دینے اور ان پر عذاب نازل کرنے کے لئے بھیجا گیا ہے۔