سورة الحجر - آیت 46
ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(اور ان سے کہا جائے گا کہ) ان میں بلا خوف و خطر داخل ہوجاؤ
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ ﴾ ” داخل ہوجاؤ اس میں سلامتی سے ہر نقصان سے محفوظ“ یعنی موت، نیند، تھکن سے، وہاں حاصل نعمتوں میں سے کسی نعمت کے منقطع ہونے، یا ان میں کمی واقع ہونے سے، بیماری، حزن و غم اور دیگر تمام کدورتوں سے مامون و محفوظ