سورة الحجر - آیت 12
كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ہم مجرموں کے دلوں میں ایسی ہی باتیں داخل کردیتے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُ﴾ ” اسی طرح داخل کردیتے ہیں ہم اس کو“ یعنی جھٹلانے کو ﴿فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ﴾ ” گناہ گاروں کے دلوں میں“ ہم نے ان کو یہ سزا دی، جب ان کے دل کفر و تکذیب میں پچھلے لوگوں کے مشابہ ہوگئے اور اپنے رسولوں اور پیغمبروں کے ساتھ استہزاء و تمسخر اور عدم ایمان کے بارے میں بھی ان کا معاملہ ان کے مشابہ ہوگیا۔ یعنی وہ لوگ جن کا وصف ظلم اور بہتان طرازی تھا۔ ہم نے ان کو اس بنا پر سزا دی کہ ان کے دلوں نے کفر اور تکذیب کی مشابہت اختیار کی، اپنے انبیاء کے معاملے میں تشابہ کا شکار ہوگئے، اپنے رسولوں کے ساتھ ان کا یہ رویہ استہزاء، تمسخر اور عدم ایمان کا تھا۔