وَقَالَ مُوسَىٰ إِن تَكْفُرُوا أَنتُمْ وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا فَإِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ حَمِيدٌ
اور موسیٰ نے تم سے کہا : اگر تم اور جو بھی روئے زمین پر موجود ہیں سب کے سب کفر کرو گے تو بھی اللہ (تم سب سے) بے نیاز [١٠] ہے کیونکہ وہ خود اپنی ذات میں محمود ہے
﴿ وَقَالَ مُوسَىٰ إِن تَكْفُرُوا أَنتُمْ وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ﴾ ” موسیٰ نے کہا، اگر تم اور جو لوگ زمین میں ہیں سارے کفر کریں“ تو تم اللہ تعالیٰ کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتے ﴿فَإِنَّ اللَّـهَ لَغَنِيٌّ حَمِيدٌ﴾ ” بے شک اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے سب خوبیوں والا۔“ پس نیکیاں اس کی بادشاہی میں اضافہ کرسکتی ہیں نہ گناہ اس کی بادشاہی میں کوئی کمی واقع کرسکتے ہیں، وہ غنا میں کامل ہے اور وہ اپنی ذات، اپنے اسماء و صفات اور افعال میں قابل حمد و ستائش ہے اس کی ہر صفت، صفت حمد و کمال ہے۔ اس کا ہر نام اچھا نام ہے اور اس کا ہر فعل، فعل جمیل ہے۔