سورة الرعد - آیت 9

عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

وہ چھپی اور ظاہر ہر طرح کی باتوں [١٤] کو جاننے والا ہے سب سے بڑا ہے عالی شان والا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ ﴾ ” وہ نہاں اور آشکار کا جاننے والا اور بڑا ہے“ یعنی وہ عالم غیب اور عالم ظاہر کا علم رکھتا ہے وہ اپنی ذات اور اپنے اسماء و صفات میں بڑا ہے۔ ﴿ الْمُتَعَالِ  ﴾ ” عالی رتبہ ہے۔“ یعنی وہ اپنی ذات، قدرت اور غلبہ کے اعتبار سے تمام مخلوق پر بلند ہے۔