سورة یوسف - آیت 74
قَالُوا فَمَا جَزَاؤُهُ إِن كُنتُمْ كَاذِبِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہ بولے : ’’اگر تم جھوٹے ثابت ہوئے تو اس چور کی کیا سزا ہوگی؟‘‘
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالُوا فَمَا جَزَاؤُهُ﴾ ” انہوں نے کہا، تو اس کی جزا کیا ہے“ یعنی اس فعل کی جزا کیا ہوگی ﴿ إِن كُنتُمْ كَاذِبِينَ﴾ ” اگر تم جھوٹے ہوئے؟“ یعنی اگر بادشاہ کا پیمانہ تمہارے پاس ہوا۔