سورة یوسف - آیت 48

ثُمَّ يَأْتِي مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ سَبْعٌ شِدَادٌ يَأْكُلْنَ مَا قَدَّمْتُمْ لَهُنَّ إِلَّا قَلِيلًا مِّمَّا تُحْصِنُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پھر اس کے بعد سات سال بہت سخت آئیں گے۔ اور جو اناج تم نے ان سالوں کے لئے پہلے سے جمع کیا ہوگا وہ سب کھالیا جائے گا بجز تھوڑے سے اناج کے جو تم (بیج کے لئے) بچالو گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ثُمَّ يَأْتِي مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ ﴾’’پھر اس کے بعد آئیں گے۔“ یعنی شادابی کے ان سات سالوں کے بعد ﴿سَبْعٌ شِدَادٌ ﴾ ” خشک سالی اور سخت قحط کے سات سال آئیں گے۔“ ﴿ يَأْكُلْنَ مَا قَدَّمْتُمْ لَهُنَّ ﴾ (یعنی قحط کے یہ سات سال)’’وہ سب کچھ کھا جائیں گے جو کچھ تم نے ذخیرہ کیا ہوگا“ خواہ کتنا ہی زیادہ ذخیرہ کیوں نہ کیا ہو۔ ﴿إِلَّا قَلِيلًا مِّمَّا تُحْصِنُونَ  ﴾ ” مگر تھوڑا سا جو روک رکھو گے تم بیج کے واسطے“ یعنی جنہیں تم اصلی فصل کی تیاری کے لئے روک کر رکھو گے۔