سورة ھود - آیت 106
فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُوا فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
تو جو بدبخت ہیں وہ تو جہنم میں (داخل) ہوں گے اور [١١٨] وہیں چیختے چلاتے رہا کریں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَاَمَّا الَّذِیْنَ شَقُوْا ﴾ تو جو بدبخت ہوں گے۔‘‘ یعنی وہ لوگ جو بدبختی، رسوائی اور فضیحت میں مبتلا ہوں گے۔ ﴿ فَفِی النَّارِ﴾ تو وہ جہنم کے عذاب میں غوطے کھائیں گے اور آگ کا نہایت سخت عذاب ان کو جکڑ لے گا ﴿لَہُمْ فِیْہَا ﴾ ’’ان کے لیے اس میں‘‘یعنی اس سختی کی وجہ سے جس میں وہ مبتلا ہوں گے۔ ﴿زَفِیْرٌ وَّشَہِیْقٌ﴾’’چیخنا ہے اور دھاڑنا ہوگا‘‘ اور یہ نہایت بری اور قبیح ترین آواز ہوگی۔