سورة ھود - آیت 82

فَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ مَّنضُودٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے اس بستی کے اوپر کے حصہ کو نچلا حصہ [٩٣] بنا دیا۔ پھر ان پر کھنگر کی قسم کے تہ بہ تہ پتھر برسائے جو تیرے پروردگار کے ہاں سے نشان زد تھے

السعدی تفسیر - عبدالرحمن بن ناصر السعدی

“ (آیت) ” تو جب ہمارا حکم آیا“ یعنی جب ان پر نزول عذاب کا وقت آ پہنچا (آیت) ” کردیا ہم نے“ ان کی بستیوں کو (آیت) ” اوپر نیچے“ یعنی ہم نے تلپٹ کردیا (آیت) ” اور برسائے ان پر پتھر کھنگر کے“ یعنی سخت حرارت والی آگ میں پکے ہوئے پتھر ان پر برسائے گئے۔ (آیت) ” تہ بہ تہ“ یعنی ان پر تابڑ توڑ پتھر برسائے گئے جو بستی سے بھاگنے والوں کا پیچھا کرتے تھے۔