سورة الاعراف - آیت 125
قَالُوا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جادوگر کہنے لگے : ہم یقیناً اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
ایمان لانے والے جادوگروں کو جب فرعون نے دھمکی دی تو انہوں نے کہا : ﴿إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ﴾” ہم تو اپنے رب کی طرف پھرنے والے ہیں“ یعنی ہمیں تمہاری سزا کی کوئی پروا نہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے لئے بہتر ہے اور وہ ہمیشہ رہنے والا ہے۔ اس لئے تو جو فیصلہ کرنا چاہتا ہے کرلے۔