سورة الاعراف - آیت 118
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
چنانچہ حقیقت ثابت ہوگئی اور جو کچھ ان جادوگروں نے بنایا تھا وہ ملیا میٹ ہوگیا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَوَقَعَ الْحَقُّ﴾” تو حق ثابت ہوگیا۔‘‘ یعنی اس بھرے مجمع میں حق واضح طور پر نمایاں اور ظاہر ہوگیا ﴿وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴾” اور جو کچھ وہ کرتے تھے سب باطل ہوگیا۔“