سورة الاعراف - آیت 115
قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَن تُلْقِيَ وَإِمَّا أَن نَّكُونَ نَحْنُ الْمُلْقِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(پھر مقابلے کے وقت) جادوگر کہنے لگے'': موسیٰ ! تم ڈالتے [١١٦] ہو یا ہم ڈالیں؟''
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالُوا﴾ تو انہوں نے موسیٰ علیہ السلام کے معجزات کے بارے میں بے پروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا : ﴿يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَن تُلْقِيَ﴾” اے موسیٰ ! یا تم ڈالو۔“ یعنی تمہارے پاس جو کچھ ہے تم سامنے لاتے ہو۔ ﴿ وَإِمَّا أَن نَّكُونَ نَحْنُ الْمُلْقِينَ﴾ ” یا ہم ڈالتے ہیں۔“ یعنی ہم اپنا جادو کھاتے ہیں۔