سورة الاعراف - آیت 107
فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
چنانچہ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنا عصا ڈال دیا تو فوراً وہ ہوبہو ایک اژدہا بن گیا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ ﴾ ” پس موسیٰ نے اپنا عصا زمین پر ڈال دیا تو وہ واضح طور پر سانپ بن گیا“ جو بھاگ رہا تھا اور وہ سب کھلی آنکھوں سے اس کا مشاہدہ کر رہے تھے۔