سورة الاعراف - آیت 106
قَالَ إِن كُنتَ جِئْتَ بِآيَةٍ فَأْتِ بِهَا إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
فرعون نے کہا : ’’اگر تو سچا ہے تو کوئی معجزہ لے کر آیا ہے تو اسے پیش کر‘‘
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
فرعون نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا ﴿قَالَ إِن كُنتَ جِئْتَ بِآيَةٍ فَأْتِ بِهَا إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ﴾ ” اگر تم کوئی نشانی لے کر آئے ہو تو لاؤ دکھاؤ اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو۔“