سورة الاعراف - آیت 91
فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر انہیں ایک خطرناک زلزلے [٩٧] نے آلیا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ ﴾ ” پس ایک شدید زلزلے نے ان کو آلیا۔“ ﴿فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ﴾ ” اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔“ یعنی وہ خشک کٹے ہوئے درخت کی مانند پچھاڑے ہوئے مردہ پڑے تھے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان کی حالت کی اطلاع دیتے ہوئے فرمایا :