سورة الاعراف - آیت 84
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور اس قوم پر (پتھروں کی) بارش [٨٩] برسائی پس دیکھ لیجیے کہ مجرموں کا انجام کیسا ہوا ؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ﴾” اور ہم نے ان پر (پتھروں کا) مینہ برسایا۔“ یعنی ہم نے سخت گرم کھنگر کے پتھر ان پر برسائے اور اللہ تعالیٰ نے اس بستی کو الٹ کر اوپر نیچے کردیا۔ ﴿فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ﴾’’پس دیکھو، کیا ہوا انجام گناہ گاروں کا“ ہلاکت اور دائمی رسوائی۔