سورة الاعراف - آیت 16
قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ابلیس نے کہا : '' تو نے مجھے گمراہی میں [١٤] مبتلا کیا ہے تو اب میں بھی تیری سیدھی راہ پر (گھات لگا کر) بیٹھوں گا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* گمراہ تو وہ اللہ کی تکوینی مشیت کے تحت ہوا۔ لیکن اس نے اسے بھی مشرکوں کی طرح الزام بنالیا، جس طرح وہ کہتے تھے کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے۔