سورة الاعراف - آیت 5
فَمَا كَانَ دَعْوَاهُمْ إِذْ جَاءَهُم بَأْسُنَا إِلَّا أَن قَالُوا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر جب ان پر عذاب آگیا تو اس وقت ان کی پکار یہی تھی کہ : ''بلاشبہ ہم [٥] ہی ظالم تھے''
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* لیکن عذاب آجانے کے بعد ایسے اعتراف کا کوئی فائدہ نہیں۔ جیسا کہ پہلے وضاحت گذر چکی ہے ﴿فَلَمْ يَكُ يَنْفَعُهُمْ إِيمَانُهُمْ لَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا﴾ (المؤمن: 85) ”جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو اس وقت ان کا ایمان لانا، ان کے لئے نفع مند نہیں ہوا“۔