سورة النسآء - آیت 145

إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَن تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ منافقین دوزخ کے سب سے نچلے طبقہ میں [١٩٣] ہوں گے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کا کوئی مددگار نہ پائیں گے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جہنم کا سب سے نچلا طبقہ ”هَاوِيَة“ کہلاتا ہے۔ أَعَاذَنَا اللهُ مِنْهَا، منافقین کی مذکورہ عادات وصفات سے ہم سب مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ بچائے۔