سورة الكافرون - آیت 6
لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے [٤] لیے میرا دین
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اگر تم اپنے دین پر راضی ہو اور اسے چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہو، تو میں اپنے دین پر راضی ہوں، میں اسے کیوں چھوڑوں؟ ﴿لَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ﴾ (القصص:55) ۔