سورة الشرح - آیت 6
إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بیشک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ آپ (ﷺ) کے لئے اور صحابہ (رضی الله عنہم) کے لئے خوشخبری ہے کہ تم اسلام کی راہ میں جو تکلیفیں برداشت کر رہے ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بعد ہی اللہ تمہیں فراغت وآسانی سے نوازے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا، جسے ساری دنیا جانتی ہے۔