سورة الليل - آیت 7

فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تو ہم اسے آسان راہ پر چلنے کی سہولت دیں گے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* يُسْرَى کا مطلب نیکی اور الْخَصْلَةُ الْحُسْنَى ہے۔ یعنی ہم اس کو نیکی واطاعت کی توفیق دیتے اور ان کو اس کے لئے آسان کر دیتے ہیں۔ مفسرین کہتے ہیں کہ یہ آیت حضرت ابوبکر صدیق (رضی الله عنہ) کے بارے میں نازل ہوئی ہے، جنہوں نے چھ غلام آزاد کیے، جنہیں اہل مکہ مسلمان ہونے کی وجہ سے سخت اذیت دیتے تھے۔ ( فتح القدیر ) ۔