سورة الشمس - آیت 10
وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور وہ نامراد ہوگا جس نے اسے [٩] خاک آلود رکھا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی جس نے اسے گمراہ کر لیا، وہ خسارے میں رہا۔ دَسٌّ، تَدْسِيسٌ سے ہے، جس کے معنی ہیں۔ ایک چیز کو دوسری چیز میں چھپا دینا۔ دَسَّاهَا کے معنی ہوں گے جس نے اپنے نفس کو چھپا دیا اور اسے بے کار چھوڑ دیا اور اسے اللہ کی اطاعت اور عمل صالح کے ساتھ مشہور نہیں کیا۔