سورة الشمس - آیت 7

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جان کی اور اس ذات کی جس [٧] نے اسے ٹھیک کرکے بنایا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یا جس نے اسے درست کیا۔ درست کرنے کا مطلب ہے، اسے متناسب الاعضاء بنایا، بےڈھبا اور بے ڈھنگا نہیں بنایا۔