سورة الفجر - آیت 22

وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور آپ کا پروردگار آئے [١٦] گا اس حال میں کہ فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* کہا جاتا ہے کہ جب فرشتے، قیامت والے دن آسمان سے نیچے اتریں گے تو ہر آسمان کے فرشتوں کی الگ صف ہو گی، اس طرح سات صفیں ہوں گی جو زمین کو گھیر لیں گی ۔