سورة الطارق - آیت 17

فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پس آپ تھوڑی دیر کے لیے ان کافروں کو ان کے حال [١٣] پر چھوڑ دیجیے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی ان کے لئے تعجیل عذاب کا سوال نہ کر، بلکہ انہیں کچھ مہلت دے دے۔ رُوَيْدًا : قَلَيلا یا قَرِيبًا یہ امہال واستدراج بھی کافروں کے حق میں اللہ کی طرف سے ایک کید کی صورت ہے جیسے فرمایا ﴿سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لا يَعْلَمُونَ وَأُمْلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ (الأعراف:182-183 )