سورة الانشقاق - آیت 17
وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ [١٢] لیتی ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اندھیرا ہوتے ہی ہر چیز اپنےماویٰ اور مسکن کی طرف جمع اور سمٹ آتی ہے یعنی رات کا اندھیرا جن چیزوں کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتا ہے۔