سورة المطففين - آیت 33
وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
حالانکہ وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے [١٩] گئے تھے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی یہ کافر مسلمانوں پر نگران بنا کر تو نہیں بھیجے گئے ہیں کہ یہ ہر وقت مسلمانوں کےاعمال واحوال ہی دیکھتے اور ان پر تبصرے کرتے رہیں، یعنی جب یہ ان کے مکلف ہی نہیں ہیں تو پھر کیوں ایسا کرتے ہیں۔ٍ