سورة التكوير - آیت 14

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(اس وقت) ہر شخص جان لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا [١٣] ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ جواب ہے یعنی جب مذکورہ امور ظہور پذیر ہوں گے، جن میں سے پہلے چھ امور کا تعلق دنیا سے ہے اور دوسرے چھ امور کا آخرت سے۔ اس وقت ہر ایک کے سامنے اس کی حقیقت آجائے گی۔