سورة التكوير - آیت 10

وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جب اعمال نامے کھولے [١٠ ] جائیں گے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* موت کے وقت یہ صحیفے لپیٹ دیئے جاتے ہیں، پھر قیامت والے دن حساب کےلئے کھول دیئے جائیں گے، جنہیں ہر شخص دیکھ لے گا بلکہ ہاتھوں میں پکڑا دیئے جائیں گے ۔