سورة عبس - آیت 39
ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہنستے ہوئے خوش و خرم
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ اہل ایمان کے چہرے ہوں گے، جنہیں ان کے اعمال نامے ان کو دائیں ہاتھ میں ملیں گے جس سے انہیں اپنی اخروی سعادت وکامیابی کا یقین ہو جائے گا، جس سے ان کے چہرے خوشی سے تمتما رہے ہوں گے۔