سورة عبس - آیت 14
مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو بلند مقام پر رکھے ہیں [٨] اور پاکیزہ ہیں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مَرْفُوعَةٍ اللہ کے ہاں رفیع القدر ہیں، یا شبہات اور تناقض سے بلند ہیں۔ مُطَهَّرَةٍ، وہ بالکل پاک ہیں کیوں کہ انہیں پاک لوگوں ( فرشتوں ) کے سوا کوئی چھوتا ہی نہیں، یا کمی بیشی سے پاک ہے۔