سورة عبس - آیت 13
فِي صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ قابل احترام صحیفوں میں درج ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی لوح محفوظ میں، کیوں کہ وہیں سے یہ قرآن اترتا ہے۔ یا مطلب ہے کہ یہ صحیفے اللہ کے ہاں بڑے محترم ہیں کیوں کہ وہ علم وحکمت سے پر ہیں۔