سورة النازعات - آیت 43

فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَاهَا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آپ کو اس کے ذکر (وقت بتانے) سے کیا واسطہ؟

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی آپ کو اس کی بابت یقینی علم نہیں ہے، اس لئے آپ کا اس کو بیان کرنے سے کیا تعلق؟ اس کا یقینی علم تو صرف اللہ ہی کے پاس ہے۔