سورة النبأ - آیت 36

جَزَاءً مِّن رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے بدلہ ہے جو اپنے اپنے اعمال کے حساب سے ملے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* عَطَاءً کے ساتھ حِسَابٌ مبالغے کے لئے آتا ہے، یعنی اللہ کی داد ودہش کی وہاں فراوانی ہوگی۔