سورة النبأ - آیت 17
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بیشک فیصلے کا دن ایک مقررہ وقت [١٢] ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی اولین اور آخرین سب کے جمع ہونے اور وعدے کا دن۔ اسے فیصلے کا دن اس لئے کہا کہ اس دن جمع ہونے کا مقصد ہی تمام انسانوں کا ان کے اعمال کی روشنی میں فیصلہ کرنا ہے۔