سورة النبأ - آیت 1
عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کس چیز کے متعلق وہ آپس میں سوال [١] کرتے ہیں؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جب رسول اللہ (ﷺ) کو خلعت نبوت سے نوازا گیا اور آپ نےتوحید، قیامت وغیرہ کا بیان فرمایا اور قرآن کی تلاوت فرمائی تو کفار ومشرکین باہم ایک دوسرے سے پوچھتے کہ یہ قیامت کیا واقعی ممکن ہے؟ جیسا کہ یہ شخص دعویٰ کر رہا ہے یا یہ قرآن واقعی اللہ کی طرف سے نازل کردہ ہے جیسا کہ محمد (ﷺ) کہتا ہے۔ استفہام کے ذریعے سے اللہ نے پہلے ان چیزوں کی وہ حیثیت نمایاں کی جو ان کی ہے۔ پھر خود ہی جواب دیا کہ۔۔۔