سورة المرسلات - آیت 44

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بلاشبہ ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس میں بھی اس امر کی ترغیب وتلقین ہے کہ اگر آخرت میں حسن انجام کے طالب ہو تو دنیا میں نیکی اور بھلائی کا راستہ اپناؤ۔