سورة المرسلات - آیت 33

كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(جو اچھلتے ہوتے ہوئے یوں محسوس ہوں گے) گویا وہ زرد [٢٠] اونٹ ہیں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* صفر، أصفر (زرد) کی جمع ہے، لیکن عرب میں اس کا استعمال اسود کے معنی میں بھی ہے۔ اس معنی کی بناء پر مطلب یہ ہے کہ اس کی ایک ایک چنگاڑی اتنی اتنی بڑی ہوگی جیسے محل یا قلعہ۔ پھر ہر چنگاڑی کے مزید اتنے بڑے بڑے ٹکڑے ہو جائیں گے جیسے اونٹ ہوتے ہیں۔