سورة المرسلات - آیت 30
انطَلِقُوا إِلَىٰ ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
چلو اس سائے کی طرف جو تین شاخوں [١٩] والا ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جہنم سے جو دھواں آئے گا وہ بلند ہو کر تین طرفوں میں پھیل جائے گا، یعنی جس طرح دیوار یا درخت کا سایہ ہوتا ہے، یہ دھواں حقیقت میں اس طرح کا سایہ نہیں ہوگا جس میں جہنمی کچھ سکون حاصل کرلیں۔