سورة المرسلات - آیت 7

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا [٤] جاتا ہے وہ ضرور واقع ہو کے رہے گی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- قسموں سے مراد، مقسم علیہ کی اہمیت سامعین پر واضح کرنا اور اس کی صداقت کو ظاہر کرنا ہوتا ہے۔ مقسم علیہ (یا جواب قسم) یہ ہے کہ تم سے قیامت کا جو وعدہ کیا جاتا ہے، وہ یقینا واضح ہونے والی ہے، یعنی اس میں شک کرنے کی نہیں بلکہ اس کے لئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ قیامت کب واقع ہوگی؟ اگلی سورت میں اس کو واضح کیا جا رہا ہے۔