سورة النسآء - آیت 73
وَلَئِنْ أَصَابَكُمْ فَضْلٌ مِّنَ اللَّهِ لَيَقُولَنَّ كَأَن لَّمْ تَكُن بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ مَوَدَّةٌ يَا لَيْتَنِي كُنتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزًا عَظِيمًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اگر تم پر اللہ کا فضل ہوجائے تو یوں بات کرتا ہے جیسے تمہارے اور اس کے درمیان کوئی دوستی کا رشتہ تھا ہی نہیں اور کہتا ہے : کاش! میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو کتنی بڑی کامیابی [١٠٢] سے ہمکنار ہوجاتا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی جنگ میں فتح وغلبہ اور غنیمت۔ ** یعنی گویا وہ تمہارے اہل دین میں سے ہی نہیں بلکہ اجنبی ہیں۔ *** یعنی مال غنیمت سے حصہ حاصل کرتا جو اہل دنیا کا سب سے اہم مقصد ہوتا ہے۔