سورة الإنسان - آیت 21

عَالِيَهُمْ ثِيَابُ سُندُسٍ خُضْرٌ وَإِسْتَبْرَقٌ ۖ وَحُلُّوا أَسَاوِرَ مِن فِضَّةٍ وَسَقَاهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اس پر باریک ریشم اور گاڑھے ریشم کے لباس ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے [٢٤] جائیں گے اور ان کا پروردگار انہیں نہایت صاف ستھرے مشروب [٢٥] پلائے گا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* سندس، باریک ریشمی لباس اور استبرق، موٹا ریشم۔ ** جیسے ایک زمانے میں بادشاہ، سردار اور ممتاز قسم کے لوگ پہنا کرتے تھے۔