سورة القيامة - آیت 17
إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اس وحی کو (آپ کے دل میں) جمع کرنا اور زبان سے پڑھوا دینا ہمارے ذمہ [١٢] ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی آپ کے سینے میں اس کا جمع کر دینا اور آپ کی زبان پر اس کی قرأت کو جاری کر دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ تاکہ اس کا کوئی حصہ آپ کی یاداشت سے نہ نکلے اور آپ کے ذہن سے محو نہ ہو۔