سورة القيامة - آیت 15

وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

خواہ وہ کتنی ہی معذرتیں [١١] پیش کرے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی لڑے جھگڑے، ایک سے ایک بہانہ کرے، لیکن ایسا کرنا نہ اس کے لئے مفید ہے اور نہ وہ اپنے ضمیر کو مطمئن کر سکتا ہے۔