سورة المدثر - آیت 48
فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(اس وقت) سفارش کرنے والوں کی سفارش انہیں کچھ فائدہ نہ دے گی
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی جو صفات مذکورہ کا حامل ہوگا، اسے کسی کی شفاعت بھی فائدہ نہیں پہنچائے گی، اس لئے کہ کفر کی وجہ سے محل شفاعت ہی نہیں ہوگا، شفاعت تو صرف ان کے لئے مفید ہوگی جو ایمان کی وجہ سے شفاعت کے قابل ہونگے۔ اللہ کی طرف سے شفاعت کی اجازت بھی انہی کے لئے ملے گی نہ کہ ہر ایک کے لئے۔