سورة المدثر - آیت 35

إِنَّهَا لَإِحْدَى الْكُبَرِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کہ دوزخ (بھی) بہت بڑی چیزوں میں سے ایک [١٨] ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ جواب قسم ہے کُبَر، کُبْرَیٰ کی جمع ہے تین نہایت اہم چیزوں کی قسموں کے بعد اللہ نے جہنم کی بڑائی اور ہولناکی کو بیان کیا ہے جس سے اس کی بڑائی میں کوئی شک نہیں رہتا۔