سورة المدثر - آیت 11

ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

مجھے چھوڑ دیجیے اور اسے جسے میں نے اکیلا [٨] پیدا کیا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ کلمہ وعید وتہدید ہے کہ اسے، جسے میں نے ماں کے پیٹ میں اکیلا پیدا کیا، اس کے پاس مال تھا نہ اولاد، اور مجھے اکیلا چھوڑ دو، یعنی میں خود ہی اس سے نمٹ لوں گا، کہتے ہیں کہ یہ ولید بن مغیرہ کی طرف اشارہ ہے۔ یہ کفر و طغیان میں بہت بڑھا ہوا تھا، اس لئے اس کا خصوصی طور پر ذکر کیا ہے۔ واللہ عالم۔