سورة المزمل - آیت 18
السَّمَاءُ مُنفَطِرٌ بِهِ ۚ كَانَ وَعْدُهُ مَفْعُولًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جس (کی سختی) سے آسمان پھٹ جائے گا [١٦] یہ اللہ کا وعدہ ہے جو پورا ہوکے رہے گا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ یوم کی دوسری صفت ہے اس دن ہولناکی سے آسمان پھٹ جائے گا۔ 2- یعنی اللہ نے جو بعث بعد الموت، حساب کتاب اور جنت دوزخ کا وعدہ کیا ہوا ہے یہ یقینا لامحالہ ہو کر رہنا ہے۔